ملیر ایکسپریس وے کا 9 کلومیٹر کا پہلا سیگمنٹ مکمل ہوگیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ملیر ایکسپریس وے کی پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر نے شرکت کی

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ ملیر ایکسپریس وے کا 9 کلومیٹر کا پہلا سیگمنٹ مکمل ہے، ٹول پر 18 بوتھ بنائے گئے ہیں

سید مراد علی شاہ نے قائدآباد انٹرسیکشن 2 ماہ میں مکمل کرنے اور ملیر ایکسپریس وے پر آٹومیٹک ٹول لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا سیگمنٹ 11 یا 12 جنوری کو عوام کے لیئے کھولنا چاہتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں