کراچی: منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔عوامی شکایات پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کایونین کمیٹی نمبر 05 سیکٹر 5-J کا دورہ۔اس موقع پریونین کمیٹی 05 کے چیئرمین عطاء الرحمن،یوسی وائس چیئرمین،وارڈ کونسلر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 05 سیکٹر 5-J کے رہائشیوں کی شکایت پر علاقے میں موجود سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نا اہلی سے نیو کراچی میں واٹر اینڈسیوریج کا نظام درہم برہم ہے۔ عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن نے اپنے فنڈ سے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آسکے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور ان کے بنیادی بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل سے باخوبی واقف ہیں اگر عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادارے بالخصوص واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نیک نیتی سے ہمارے ساتھ کام کریں تو جلد عوام کے مسائل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ہم محدود وسائل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کا م کررہے ہیں تاکہ عوام سکون سے زندگی گزار سکیں۔ہماری کوشش ہے کہ جلد نیو کراچی ٹاؤن کا انفرا اسٹریکچر بحال کیا جائے اس کے لئے ولڈر بینک کے ادارے کلک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے ثمرات نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو بہت جلدنظر آنے شروع ہوجائیں گے۔
