وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کو اب ساحلی پٹی میں شروع کرنے جا رہے ہیں،ریسکیو 1122 کا عملہ مکمل تربیت یافتہ ہے، نکاسی آب کی بہترین اسکیمیں بنائیں،چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہےکہ واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی اسکیمیں صوبے بھر میں دینی ہیں
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ہائی وے ریسکیو آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہے کہا کہ قاری صاحب نے سورۃ المائدہ کی تلاوت کی۔ اس آیت قرآنی کا ترجمہ ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، آج 16 اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس شروع ہوچکی ہے،شہر کراچی کے مسائل بہت ہیں لیکن ہم نے کافی حل کر دیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہماری جدوجہد کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے،ہم سندھ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہیں،یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے عین مطابق ہے،مجھے فخر ہے کہ میں سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے ریسکیو آپریشنز کے افتتاح کیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہمارے عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کا بہترین اقدام ہے۔سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا 2022ء میں جدید ترین سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کراچی میں افتتاح کیا تھا،آج ہم ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا کامیاب آغاز کر رہے ہیں۔جو نہ صرف بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کے دائرہ کار میں ہنگامی حالات میں خدمات سرانجام دیں گے بلکہ قریبی اضلاع اور کمیونٹیز کو بھی سہارا فراہم کریں گے۔ریسکیو 1122 سندھ میں ایمرجنسی خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ورلڈ بینک کی معاونت سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا اور اب یہ مکمل طور پر سندھ حکومت کے محکمہ بحالی کے تحت کام کر رہا ہے،ریسکیور 1122 کو بین الاقوامی سطح کی اکیڈمی سے مکمل پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے۔یہ اہلکار اپنی جان کی پروا کیے بغیر پاکستان اور سندھ کی خدمت کرتے ہیں،آئیں ملکر محفوظ، خوشحال اور مضبوط سندھ تعمیر کریں جو مستقبل میں ایک روشن مثال ہو۔
