افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،گورنر کے پی بھی شامل ہوئے
وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آخری نو ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرواکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی سرتوڑ کوشش کررہےتھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے۔ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
