کراچی پولیس نے مذہبی جماعت کے 7 مقامات سے دھرنے ختم کرا دیئے،3 مقامات جاری

کراچی: پولیس نے مذہبی جماعت کے 7 مقامات سے دھرنے ختم کرا دیئے جبکہ 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔

جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے اور جانے والا راستہ کھول دیا گیا جبکہ فائیو سٹار چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

شمس الدین عظیمی روڈ سرجانی پر مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد روڈ کو ٹریف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انچولی سے سہراب گوٹھ شاہراہ پاکستان کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور گولیمار چورنگی سے ناظم آباد 2 تک بھی سڑک ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر سمامہ کے قریب احتجاجی دھرنا بھی ختم کر دیا گیا جبکہ نمائش چورنگی، عباس ٹاؤن، کامران چورنگی اور سفاری پارک کے قریب دھرنا جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں