فیصل آباد میں کار ٹرالی سے ٹکرانے کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق

تاندلیانوالہ: فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث کار ٹرالی سے ٹکرانے کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تالیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی

حادثے کے نتیجے میں کارمیں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اپنی بیٹیوں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، ایک سالہ موسیٰ اور رشتہ دار ایک سالہ بچہ رئیس سمیت جاں بحق ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ زخمی کا الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں علاج جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں