شہید بی بی نے خواتین کے حقوق اور ان کی ترقی کی بات کی:سردار شاہ

کراچی: وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بینظیر بھٹو جیسے کردار کی کوئی نظیر نہیں مل سکتی۔بینظیر بھٹو شہید کی آمرانہ نظام کے خلاف قربانیوں نے انہیں تاریخ میں “امر” کردیا۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ شہید بی بی کی جدوجہد کا سفر عوام کے لیے شروع ہوا انہوں نے عوام کے بیچ رہتے ہوۓ شہادت پائی۔محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین کی بالادستی، سیاسی استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کو بحال رکھانے کی خاطر صعوبتیں برداشت کیں۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بی بی نے ملک کے محکوم طبقات خاص طور پر خواتین کے حقوق اور ان کی ترقی کی بات کی۔ بی بی شہید  کو پاکستان کی جمہوریت کا علمبردار بھی کہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں