بروقت علاج اور حفاظتی ٹیکے لگانا بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے ضروری ہے:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یوسی 2 منگھوپیر ٹاؤن ہیلتھ سینٹر میں منعقدہ این آر ایس پی (نیشنل رول سپورٹ پروگرام) کے تحت ای پی آئی (ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن) میں شرکت کی ۔

اس پروگرام کا مقصد پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

حاجی نواز علی بروہی اپنے بیان میں کہا کہ "یہ پروگرام بچوں کو ان مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ گردن توڑ بخار، تشنج، خناق، روبیلا، جرمن خسرہ، ٹائیفائیڈ، ٹی بی، کالی کھانسی، خسرہ، نمونیا، کالا یرقان، اور اسہال جیسی بیماریوں کا بروقت علاج اور حفاظتی ٹیکے لگانا بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت، ادارے، اور عوام مل کر ہی ان بیماریوں کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں، اور اس قسم کے پروگرام عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ بچوں کی صحت کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے، اور ان بیماریوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنا والدین اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این آر ایس پی اور ای پی آئی جیسے پروگرام بچوں کو محفوظ اور صحت مند زندگی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل کی کہ وہ ان حفاظتی ٹیکہ جات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کو بروقت ویکسین دلائیں۔  اس موقع پر ہیلتھ ورکرز اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے کہ پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں پر قابو پانے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ہم سب کو مل کر صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کام کرنا ہوگا، اور اس سلسلے میں دیگر اداروں کے تعاون سے ایسے پروگرامز کا انعقاد ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔”پروگرام کے اختتام پر بچوں اور والدین میں بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے معلوماتی کتابچے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق ،وائس چیئرمین رانا محمد عارف ،منگھو پیر ٹاؤن ممبر کوثر اقبال ،ٹاؤن ممبر ٹرانسجنڈر ساجد، علاقہ معززین ودیگر بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں