اسلام آباد:مدارس رجسٹریشن پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن پر بڑا بریک تھرو ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے
ذرائع کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔
مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔
26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔