پی آئی اے کو کسی پرانی واجب ادا رقم کے بغیر بیچیں گے:عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز خوش آئند اور پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب لوگوں کو یقین ہوگیا کہ وہ یورپ کیلئے پی آئی اے میں سفر کر سکیں گے۔برطانیہ، امریکہ کیلئے بھی پی آئی اے پروازوں کی جلد خوشخبری ملے گی

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری میں حائل مسائل دور، اب مراحل تیزی سے طے ہونگے۔پی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کرلیا،نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم، پی آئی اے نقصانات ہولڈنگ کو منتقل کرینگے۔پی آئی اے کو کسی پرانی واجب ادا رقم کے بغیر بیچیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں