اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ امریکی پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا کی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں اور نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، ان کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں، ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہوگا اور جب سے امریکا افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہوسکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کرسکتا۔