ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

سکھر:انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے کیس کے حوالے سے محفوظ مختصر فیصلہ سنا دیا

عدالت نے تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی عائد کی گئی

عدالت نے ملزمان کو قتل اور دہتشتگردی کے الزام میں عمر قید،اسلحہ کے الزام میں سات سات سال کی قید دی ہے

گرفتار ملزمان میں ملزمان حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف جمالی، لطف جمالی،سارنگ توتانی اور دریا خان جمالی شامل اور قید ہیں

تمام ملزمان 2014 سے سینٹرل جیل میں قید میں ہیں

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہئے،ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ادھورا انصاف ملا ہے،امن کے ساتھ انصاف حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں