واشنگٹن:پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکا کے تحفظات واضح ہیں۔پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اسلحہ کے عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھے گا، پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔
اس سے قبل امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا تھا کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔