ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، برفباری سے پارہ منفی 11 تک گر گیا۔
اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، زیارت میں منفی 8 منفی تک گر گیا
کوئٹہ، گلگت بلتستان میں منفی 7، ستور اور دالبندین میں منفی 6 تک گر گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک بند ہے، ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کے باعث بند کر دی گئی