سرکاری املاک اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر عسکری اور سیاسی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پربیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ احتجاج ہرشہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔

کچھ شرپسندوں نے جس طرح سرکاری املاک اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہ قابل مذمت ہے۔ صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی  اپیل کرتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں