اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کے وفد کی ملاقات
دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پارلیمانی تعاون ، اعلیٰ سطحی تبادلےبڑھانے کی ضرورت ہے، پارلیمانی تعاون سے پاک-سعودی عرب برادرانہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
صدر مملکت کا سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔پاک-سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں،دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے۔
صدر مملکت کا بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے ، اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار
صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان فلسطین، لبنان اور شام سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستانی عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔فریقین کا دیرینہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ، اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زور۔
چیئرمین شوریٰ کونسل نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی،
چیئرمین شوریٰ کونسل نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔