وزیر داخلہ محسن نقوی کی شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔3 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان نے جام شہادت نوش کیا، شہدا ہمارا فخر ہیں اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس جنگ میں کے پی پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
