چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین  طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،،کونسل ممبر علی محمد گبول، اور میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ واٹر سپلائی اسکیم در محمد شاہ نواز مرید گوٹھ یوسی پپری گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک کو پانی کی قلّت کا سامنا ہوا پانی زندگی کا ضامن ہے  ھم اپنے روزمرہ زندگی میں چھوٹے چھوٹے اقدامات کر کے بہت سا پانی ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی قائدین نے عوام کی خدمت پر کبھی  سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کبھی کیا جاے گآ،

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے گامزن ہیں ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ اپنے محکمے کے عملے کے ساتھ اپنے کاموں میں مصروف عمل ہے واٹر سپلائی کی اسکیموں پر ترجیح بنیادوں پر کام ہو رہا ہے

میونسپل کمشنر احمد یارنے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی ڈیپارٹمنٹ کے علاؤہ اراکین کونسل بھی کررہے ہیں کام میں کوتاہی اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،

سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے کہا کہ اراکین کونسل ،علاقائی معززین ان کی تجویز کردہ اسکیمیں جو انتہائی ضروری ہیں  چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی منظوری کے ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کر دیا جاتا ہے،اس موقع پر کونسل ممبر عبدالستار جوکھیو،کونسل ممبر امن دین جوکھیو، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر  AEE (ایم اینڈ ای) وسیم آ رئیں،پی ایس وائس چیئرمین  جہانزیب جوکھیو،اور دیگر بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں