وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کی
پاکستانی وفد نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت جلد ان کی رہائی کا فیصلہ کرے گی۔
وفد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔
وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے بات چیت مثبت رہی۔
