ڈی چوک احتجاج سے گرفتار32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا گیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 32 ملزمان کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا

مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت پیش ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں گرفتاری ظاہر کی لیکن جہلم جیل سے عدالت پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

پولیس کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، ملزمان کے 30،30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

وکیل ملزمان نے پولیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیے ریمانڈ مانگ رہی ہے

پولیس نے نمبرز پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دونگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں