وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز پہنچی جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش بھی کی
مریم نواز نے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین بھی دہانی کروائی جبکہ صوبے بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صد وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی جبکہ انہیں لاہور آنے کی دعوت بھی دی گئی.
