توشہ خانہ کیس2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد عائد جرم کر دی گئی۔

اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ سینٹرل ون کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا

اسپیشل کورٹ سینٹرل ون کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی اور نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا،ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں