وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رابطہ کرے گی
آئی پی پیز سے معاہدوں کے بعد عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی۔آئی پی پیز معاہدوں سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔
8آئی پی پیز میں میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون، یونٹ ٹو، آر وائے کے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹریز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، ہمارے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہیے۔
