کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں 28واں تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ، ایم این اے شازیہ مری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف ، سیکریٹری توانائی مصدق ملک، ایم ڈی تھر کول طارق شاہ، وفاقی حکومت سے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب ڈپٹی سیکریٹری منصوبہ بندی، وفاقی سیکریٹری توانائی فخر عالم اور دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ تھر کول سے 4.8 روپے فی کے ڈبلیو ایچ ( 4.8 روپے /کے ڈبلیو ایچ ) میں بجلی پیدا ہورہی ہے۔امپورٹڈ کول سے 19.5 روپےفی کے ڈبلیو ایچ میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔تھر کول بلاک ٹو کی 7.6 ایم ٹی پی اے مائن کیپیسٹی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کول سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں،بلاک ٹو سے 1320 میگا واٹ پاور جنریٹ ہورہی ہے۔جب سے تھر بلاک ٹو سے کول سپلائی ہوئی ہے حکومت کو 1.3 بلین ڈالر فوریکس کی بچت ہوئی ہے۔تھر کول بلاک ٹو سے کول کو 15 بلین روپے کی رائلٹی ملی ہے۔تھر کول بلاک ٹو پراجیکٹ سے سماجی زندگی بہتر ہوئی ہے۔پراجیکٹ پر 80 فیصد ملازمین کا تعلق صوبۂ سندھ سے ہے۔28 اسکولز بنائے گئے ہیں جن میں 5000 بچے زیر تعلیم ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 5 اسپتال بنائے گئے ہیں جہاں سالانہ 80000 مریضوں کا علاج کیا جاتاہے۔بلاک ٹو کے متاثرین کے گھر بنا کر اُن کو سولر بجلی دی ہے
اجلاس میں جامشورو، تھل اورساہیوال کول پاور پلانٹس کوتھر کول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی پاور سیکریٹری نے کہا کہ ان تینوں پراجیکٹس کو تھر کول پر کرانے کے لیے وزیر اعظم نے بھی ہدایت دی ہے۔
فخر عالم کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن تینوں پراجیکٹ کی اسٹڈی کروا رہے ہیں تاکہ تھر کول پر ٹرانسفر ہوسکیں۔
سیکریٹری انرجی مصدق ملک نے تھر سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے لائن بچھانے کا کام ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا ہے اور کام جاری ہے۔ریلوے لائن کے لیے ارتھ ورک جاری ہے ، لیپرز کی خریداری ہوچکی ہے۔عمر کوٹ میں 36.10 ایکڑ زمین پرائیویٹ حاصل کرنی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر میرپورخاص کو زمین کے حصول کی ہدایت دے دی؛
وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر میں بھی 242.12 ایکڑ زمین کے حصول کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلوے لائن اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر بن رہی ہے۔ریلوے لائن بچھانے سے بیشتر پرائیویٹ پلانٹس کو کول مہیا ہوسکے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 2030 تک 20 ملین ٹن کیپیسٹی کر دیں گے۔ تھر بلاک ٹو سے پرائیویٹ پاور پلانٹس کو کول سپلائی کریں گے۔
تھر کول بورڈ نے ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی اور عمار حبیب خان کے بورڈ ممبر کا دورانیہ اگست 2025 تک بڑھانے کی منظوری دی
تھر کول بورڈ نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اپریل تا جون 2024 اور جولائی 2024 سے ستمبر 2024 بلاک ٹو کے لیے منظوری دی تھی۔
