
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 17 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کو تفتیش کے لیے نیب راولپنڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی.
