کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر ٹاؤن میں رہائش پذیرعوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرائمری ہیلتھ کے ضمن میں اپنی ڈسپینسریزاور میٹرنٹی ہومز کومرحلہ واراپ گریڈ کررہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں عوام کیلئے طبّی سہولیات حاصل کرنا مشکل ہیں اور ہماری حدودمیں رہائش پذیراکثریت لوگوں کی پرائیوٹ اسپتالوں تک دسترس ممکن نہیں ہے،صدر ٹاؤن انتظامیہ اپنے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے رہائشیوں کو آنے والے دنوں میں صحت عامہ کی مزید نئی سہولیات فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہارانہوں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملے سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکہیو،چیف میڈیکل آفیسرذاہدہ پروین سومرو،آفس سپریٹینڈنٹ سہیل احمد اور محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے طبی مراکزپر فراہم کی جانے والی طبّی سہولیات، ڈسپینسری میں دستیاب ادویات کے حوالے سے معلومات لیں
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ ٹاؤن کی سطح پر ڈسپنسریز اور میٹرنٹی ہوم میں ڈاکٹرزاورپیر امیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کومانیٹر اور ان کی تعیناتی سوفیصد میرٹ پرکریں گے اور عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیوکاکہنا تھا کہ صدر ٹاؤن میں میڈیکل کے شعبے میں کی گئی اصلاحات اور اقدامات کے باعث آج عوام کاسرکاری ڈسپینسریز اور میٹرنٹی ہوم پر دوبارہ اعتمادبحال ہورہا ہے ہم جامع منصوبہ بندی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر تمام ڈسپینسریزاور میٹرنٹی ہومز میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سو فیصد حاضری اور بلا تعطل ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
