یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے:محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے،  امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائےگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائےگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے، میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھےپنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلےمل جاتی توکچھ بہتر ہوتا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں