سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اسلام آباد میں شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور 4 جوانوں کے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا ہے
جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ناقابل معافی حملہ کیا گیا،شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے،اس وحشیانہ فعل کے ذمہ داروں کو پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا،
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ قوم میں تشدد اور افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، کسی گروہ کو امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں.