عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں مٹھائی تقسیم، شکرانے کے نوافل ادا

جیکب آباد(رپورٹ) جے یو آء کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں دو کلو میٹر ریلی، پریس کلب کے سامنے صحافیوں اور شہریوں میں مٹھائی تقسیم اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں پورے ضلع جیکب آباد، ٹھل، گڑھی خیرو، میرپور برڑو، جونگل، باھو کھوسو اور دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، صحافیوں اور شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔

 جیکب آباد میں جامعہ سراج العلوم گاؤں احمد میاں جیکب آباد سے دو کلو میٹر بڑی ریلی جے یو آء کے ضلعی امیر ڈاکٹر اےجی انصاری، حافظ میر محمد بنگلانی، مولانا عبد الصمد نوناری، حسین احمد ڈول، چاکر خان جکھرانی، اطہر حقانی، قاری محمد شریف نوناری، بابو بلوچ، تاج محمود امروٹی اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی، شہر کے مختلف راستوں پر خوشی کے نعرے لگائے گئے اور بڑی تعداد میں شہریوں نے استقبال کیا،

پریس کلب کے سامنے صحافیوں اور شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عمران ملک میں ایک بڑا فتنہ ہے جس نے اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ لے کر ملک کو بدنام کیا انہوں نے مخالف رہنماؤں اور پاک فوج کے خلاف نام لے کر ان کے خلاف غیر آئینی زبان استعمال کر کے ملک اور قوم کو بدنام کیا۔

https:/latest-news/1654/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں