صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج فائنل کال ڈے ہے، فساد،جہاد،مرومارو ڈے یا اللہ جانے آج کونسا ڈے ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سنا ہے بڑے دنوں سے تیاری ہو رہی تھی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی ایز ہیں مگر کہاں ہیں؟ جنہوں نے انقلاب لانا ہے وہ سب جنگجو سورہے ہیں
ان کا کہنا تاھ کہ ان کے آدھے لوگ آج بھی ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی کریں گے۔لاہور میں آج سکون ہے لوگ ناشتہ اور چھٹی منارہے ہیں، آج وہ دہشتگرد تماشہ لگائیں گے جو خیبرپختونخوا کی سرحد عبور کریں گے
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دہشتگرد پنجاب میں غنڈہ گردی کریں گے، ہماری انقلابی باجی بشریٰ قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سوئی ہوئی ہیں
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، بشریٰ بی بی کو تمام سوالات کے جوابات دینے پڑیں گے۔علی امین گنڈا پور نے واپس بھی جلدی جلدی ہی جانا ہوتا ہے۔
