وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل جو سعودی عرب کے خلاف بیان سامنے آیا ہے پاکستان سے اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔
تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو سعودی عرب کے خلاف بیان سامنے آیا ہے پاکستان سے اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی بادشاہ اور ولی عہد پاکستان کی کھل کر مدد کررہے ہیں، انہوں ںے کہا کہ آپ منصوبے لائیں ہم تو انتظار میں ہیں، ان کے خلاف زہر اگلنا کیسا ہوگا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا تو میں نواز شریف کے ساتھ سعودیہ میں تھا، مرحوم کنگ عبداللہ نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑا اور کہا تم میرے بھائی ہو، یہ فرمانروا کا حال ہے،
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج دلانے میں سعودیہ نے کردار ادا کیا، ان کے خلاف زہر اگلنا ناقابل جرم ہے۔قوم سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کے ہاتھ توڑ دے گی۔
