وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار دے دیا ہے

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا

عدالت سے جاری حکم نامے کے مطابق علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قراردینے کے بعد کیس کے دیگر ملزمان سے الگ کردیا گیا ہے

ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید اورعمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گیے۔

تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف،مرتضی طوری،زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے غیرحاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے  بھی منسوخ کردیے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں