چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے چند روز قبل وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دیا گیا تھا
مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فتویٰ بالکل غلط ہے، اگر وی پی این کا استعمال حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔
نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں تاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہو رہا ہے
انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق روز 15 ملین بار غیر مہذب سائٹس پر ہٹس ہو رہے ہیں اگر وی پی این کو رجسٹر کر دیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے۔