کراچی: ٹاون میو نسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیرمین حاجی نواز علی بروہی نے حالیہ دورے کے دوران اورنگی سے منگھو پیر کو ملانے والی شاہراہ رمضان بروہی پر جاری ساڑھے پانچ کلومیٹر کی روڈ کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کام کے معیار اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا۔یہ سب ممکن ہوا ہمارے چیر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ،میئر کراچی اور سندھ گورنمنٹ کی کاوشوں سے جن کو میں اور منگھوپیر کی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس سڑک کی تعمیر کے کام کی شروعات ہو گئی ہے۔
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ اس روڈ کی تعمیر نہ صرف سفر کو آسان بنائے گی بلکہ علاقے کی معاشی ترقی کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہوگی۔عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور یہ منصوبہ اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اورنگی اور منگھو پیر کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا اور عوام کو روزمرہ کی نقل و حرکت میں درپیش مشکلات ختم ہوں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ منصوبے کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے گا۔ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے علاقے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
