سکھر: مہر- جتوئی برادری تنازع کیلئے جرگہ، 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

سکھر میں مہر- جتوئی برادری تنازع کےخاتمے کیلئے7 افراد کا قتل ثابت ہونے پر دونوں قبائل پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تنازع کےخاتمے کیلئے سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں جرگے کا انعقاد کیا گیا

جرگے میں سردار علی گوہر مہر ،غوث بخش مہر، ابراہیم جتوئی اور میر عابد جتوئی سمیت دونوں برادریوں کے معززین نے شرکت کی۔

مہر برادری کی خاتون سمیت 5 افراد کا قتل ثابت ہونے پر جتوئی برادری پر مرد خون بہا 25 لاکھ اور خاتون کا 50 لاکھ مقرر کیا گیا مجموعی طور ایک کروڑ 50 لاکھ جرمانہ عائد ہوا۔مہر برادری پر جتوئی عورت کے اغوا کا جرمانہ 20 لاکھ عائد کیا گیا

جرگے میں جتوئی برادری کے 2 افراد کا قتل ثابت ہونے پر مہر برادری پر 50 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا، 7 افراد کا قتل ثابت ہونے پر دونوں قبائل پر 2 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی فتویٰ سنائی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں