مریم نواز کے بیان پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا دلچسپ بیان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اسموگ پر بھارت کو خط لکھنے کا عندیہ دیے جانے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ردعمل دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھگونت مان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے۔دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟

واضح رہے کہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ اسموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔سوچ رہی ہوں اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں