ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر نواز علی بروہی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے منگھوپیر ٹاؤن یوسی 10 لیاری 36 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر  کہا کہ یہ قدم ملک میں غربت کے خاتمے اور مالی استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہےنئے دفتر کے قیام سےیہاں کے مستحق افراد کو امدادی خدمات تک آسان اور تیز تر رسائی فراہم ہوگی چیئرمین صاحب نے پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ ملک میں سماجی بہبود کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس نئے دفتر کے ذریعے سے ہم مستحقین کی مدد کے لیے بہتر سہولتیں اور زیادہ مواقع فراہم کر سکیں گے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف سندھ لیڈیز ون کی نائب صدد اور پی ایس 117  ایم پی اے کے کینڈیڈیٹ شمیم ممتاز صاحبہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ڈائریکٹر مرتضی بھٹو یوسی 10 کے وائس چیئرمین عامر ملک اور زاہد برقی  پاکستان پیپلز پارٹی کے ذمہ داران اور جیالے بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں