آئی ایم ایف:ڈیجیٹلائزیشن اقدامات کے بعد ریونیو میں بہتری متوقع

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس پالیسی اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی جہاں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا کے استعمال پر بھی بریفنگ دی

رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت نئے دفاتر کے قیام اور رائٹ سائزنگ سے بھی آگاہ کیا گیا

اے آئی بیسڈ اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن اقدامات کے بعد ریونیو میں بہتری متوقع ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں