رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں خطرناک ڈاکو کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن سندھ سے ملحقہ بستی سعید عباسی کے موضع داعوالہ میں کیا گیا،ہلاک ڈاکو کا تعلق اندھڑگینگ سے تھا جو ہنی ٹریپ کرکے لوگوں کو اغوا کرتا تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ نام سے ہوئی، اس سے قبضے سے کلاشنکوف اورسیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں،ڈکیتی اورپولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔
