لوکل گورنمنٹ کمیشن کا خط گڈاپ کی آمدنی پر وار ہے:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کار پوریشن گڈاپ کا مذمتی اجلاس چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا ان کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار بھی موجود ہیں اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

چیئرمین طارق عزیزبلوچ نے معزز ایوان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر گڈاپ ٹاؤن کی ترقی سے خائف ہیں اور چاہتے ہیں کہ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی کو سست کردیں  اسی سلسلے کی ایک کڑی گڈاپ ٹاؤن کا ٹھیکہ ملچنگ اینیمل فیس و ہیلتھ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا اجراء بھی ہے جس سے حاصل شدہ آمدنی سے گڈاپ ٹاؤن کو اپنی بہت سی ترقیاتی اسکیموں کی ادائیگی آسانی سے کر رہا ہے۔

ایسے ناجائز طور پر ہتھیانے کیلئے غیر قانونی طریقے اپنائے جا رہے ہیں جیسا کہ حالیہ  PLGC کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں گڈاپ ٹاؤن کی آمدنی کے ذریعے مذکورہ بالا ٹھیکہ پر پھر وار کی گئی ہے، کہ وہ ملچنگ اینیمل فیس و ہیلتھ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کا ٹیکس وصول نہیں کرے بلکہ اب یہ ٹیکس / فیس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری وصول کرے گا،

ان کا کہنا تاھ کہ چاہے جانور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے علاقے میں جا رہے ہوں  جبکہ ملچنگ اینیمل و ہیلتھ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی فیس کا کیس معزز  ہائی کورٹ سندھ میں چل رہا ہے  اور ہمارے حق میں آرڈر بھی پاس ہو چکے ہیں، ان آرڈرز کی روشنی میں ہم قانونی طور پر گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں آنے والے جانوروں کا ٹیکس/  فیس وصول کرتے ہیں اور اس کے باوجود  اس قسم کے خطوط جاری کئے جا رہے ہیں ان حقائق کو معزز  ایوان میں لانے کا مقصد یہ ہے کہ مشکل وقت میں ہمیں مل جل کر ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا پڑے گا اور  اراکین کونسل کی اتفاق رائے اور رہنمائی میں مزید فیصلے کرنے ہونگے۔

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ PLGC کے خط کے معاملے پر تمام اراکین کونسل نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خوب بحث و مباحثہ کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کونسل اپنے حق کے حصول کیلئے تمام پلیٹ فورم میں جائے گی اور تمام تر حقائق کو حکام بالا کے سامنے لایا جائے گا، آمدنی کو کسی صورت جانے نہیں دیں گے ا ور تمام اراکین کونسل نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ PLGC کو پابند کیا جائے کہ وہ یک طرفہ فیصلہ کرنے سے گریز کرے  َ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے علاقے میں تقریباً 1500  باڑے ہیں جن میں لگ بگ 2   لاکھ دودھ دینے والے جانور موجود ہیں اور  علاقے میں معمول کی صفائی کے ساتھ گوبر اور اسپرے وغیرہ بھی گڈاپ ٹاؤن ہی کرواتا ہے اس کام پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں ان اخراجات کو پورا کرنے کے گڈاپ ٹاؤن کیلئے ضروری ہے کہ وہ ملچنگ کی فیس وصول کرے۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ، کونسل ممبر عبدالستار جوکھیو، کونسل ممبر امن دین جوکھیو، کونسل ممبر علی محمد گبول، کونسل ممبر سلیم میمن، کونسل ممبر سنی مسیح، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، کونسل افسر محمد سجاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں