عدالت نے اسکولز بحالی کے متعلق ٹھیکے دینے کا عمل روک دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سندھ سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کیس کی سماعت ہوئی

دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت تک اسکولز بحالی کے متعلق ٹھیکے دینے کے متعلق کوئی کارروائی نہ کی جائے، عدالت نے حکومت سندھ اور متعلقہ اداروں سے تفصیل بھی طلب کر لئے جبکہ عدالت نےجواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ دو ہزار بائیس میں سیلاب متاثرہ اسکولز بحالی کے لئے حکومت ٹینڈرز دینے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے،

وکیل ملک الطاف نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ایسا طریقہ کار اپنایا ہے جس سے چھوٹے ٹھیکیدار بولی میں حصہ ہی نھیں لے سکتے،

وکیل درخواست گذار نے کہا کہ اس حکومتی پالیسی سے صرف منظور نظر ٹھیکیدار کو ٹھیکہ مل سکتا ہے، حکومت نے بحالی کے لئے ایک سے زائد اسکولز ملا کر ٹھیکے دئے ہیں،علحیدہ علحیدہ اسکول کی بحالی کے لئے ٹھیکے دئے جاتے تو چھوٹے ٹھیکیدار بھی بڈ میں شریک ہو سکتے تھے۔

وکیل درخواست گذار نے کہا کہ اس ٹینڈرز کے متعلق انٹر نیشنل بڈرز کو بھی شامل نھیں کیا،عدالت نے درخواست گذاروں کے وکلا کا موقف سننے کے بعد عدالت نے اکیس نومبر تک ٹینڈرز پر کارروائی روک دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں