چیمپئنز ٹرافی:حکومت پاکستان کا بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا

حکومت کا کہنا ہے کہ  اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سمیت تمام ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو جب تک پاک، بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں