کراچی: چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے ڈائریکٹر ایجوکیشن مشاہد انور کواڈینیٹر لانڈھی ٹاون اقبال سعید۔عارف رحمان ممبر ایجوکیشن کمیٹی لانڈھی ویگر کے ہمراہ لانڈھی ٹاون محکمہ تعلیم کے تحت لانڈھی ٹاون کےاسکولوں کے میں دسویں کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں حسن کارکردگی ایوارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، قرآن کریم کی پہلی آیت ہی علم حاصل کرنے پر مشتمل ہے،جبرایئل علیہ السلام جیسے مقدس فرشتہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو پہلی وحی لیکر آئے تھے اس میں تعلیم ہی کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔
عبدالجمیل خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لانڈھی ٹاون کے سرکاری اسکولوں میں ہرسال نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین آپ کو کئی امیدوں اور خوابوں کے ساتھ درس گاہوں کو روانہ کرتے ہیں لہذا ہم صیح سوچ ،اونچے عزائم اورہمیشہ کچھ حاصل کرنے کی تڑپ دلوں میں پیدا کریں اور اپنی پڑھائی پر توجہ مبذول کرتے ہوئے والدین کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیرکریں۔
چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کا کہنا تھا کہ مسابقتی دور میں اگر طلبہ جدوجہد، محنت لگن اور کوششوں و جدو جہد کے ساتھ اونچے عزائم کو آگے رکھ کر قدم بڑھائیں تو انہیں یقینی طور کامیابی وکامرانی حاصل ہوگی اور جو مقاصد بھی وہ طے کرینگے،وہ ضرور پورے ہونگے لانڈھی ٹاون کے سرکاری تعلیمی اداروں کے غریب و متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نجی تعلیمی اداروں کے بڑے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ ہیں ۔ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی اساتذہ کی محنتوں پر منحصر ہوتی ہے۔ ان اسکولوں کے اساتذہ کی محنت، لگن اور جذبہ خلوص کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ آج ان طلبہ کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،انتظامیہ صرف ضروریات پوری کرسکتی ہے؛لیکن تعلیمی ادارے کی 99 فی صد کامیابی اساتذہ ہی کے ہاتھوں میں ہوا کرتی ہےتمام طلبہ و طالبات اس کامیابی پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔