پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور ملتان سمیت صوبے بھر کے کئی شہروں میں آج بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔
لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے آلودہ ریکارڈ ہوئی، ملتان شہر کی فضا انتہائی مضر صحت، پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 1635 تک جا پہنچی۔
اسموگ کے دوران اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں
اساتذہ بھی گھروں سے آن لائن کام کریں گے جب کہ اسکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز، اسپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔
