کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے فشرمین چورنگی پر ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے مونو منٹ کی کنوپی کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
اس موقع پر ڈائریکٹر پارک معین جت،پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے
چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ترقیاتی امور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ٹھوس بنیادوں کے تحت اقدامات کیے جائیں مونومنٹ کے تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ترقیاتی امور اپنی نگرانی میں مکمل کروائے جائیں تاکہ عوام ان سے استفادہ حاصل کر سکیں یہ تمام ترقیاتی کام عوام کی مفاد میں جاری ہیں اس لیے ان پر گہری نظر مرکوز کی جائے تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں
