وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں
چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا
ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تاکہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔
