کراچی: میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ کاٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ، میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر مومن آباد ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکس پلے گراؤنڈ اسکولوں اور ڈسپینسریوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ سیوریج لائن کی تنصیب اندرونی گلیوں کو پختہ کرنے کیلئے تمام تر مالی مشکلات کے باوجودتمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین چئیرمین یوسی 3 ملک اعجاز اعوان وائس چیئرمین یوسی 3 آصف رحمان کے ہمراہ یوسی 3 میں موجود کبڈی گراؤنڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا
اس موقع پر انکے ہمراہ یوسی چئیرمین یوسی 2 ممتاز تنولی ڈائریکٹر ٹیکسز و ایڈورٹائزمنٹ فہیم رضاء شیخ اختر حرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
یوسی چیئرمینز نے میونسپل کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو سی میں موجود کبڈی گراؤنڈ اور اسکول سڑکیں اور گلیاں ندی نالے گزشتہ کئی دہائی سے زبوں حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے بچوں اورنوجوانوں کی تعلیم اور کھیل کود کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ہیں لہذا گراؤنڈ اور اسکول پر فوری توجہ دے کراسے فعال کیا جائے
میونسپل کمشنر نے یقین دلایا کہ عوام کو صحت مند اور پرفضاء ماحول فراہم کرنے کیلئے ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر مالی مشکلات کے باوجود مومن آبا د ٹاؤن میں رہنے والے ہر فرد کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی اراکین کونسل کی مشاورت سے بلاتفریق جاری ہے آپ کی جانب سے موصولہ تجاویز پر ٹاؤن چیئرمین کے ہدایت کے مطابق ذمہ داری سے کاموں کا آغاز جلد کیا جائیگا وہ تمام امور جو ہماری ذمہ ہیں ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں مومن آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تعمیر ومرمت اور درستگی پارکس کی تعمیر اسکولوں کی تزئین و ارائش کے ساتھ ساتھ ڈسپینسریوں کی حالت کو بہتر کرنے کے کام جاری ہیں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران وعملہ عوامی مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور آپکی رہنمائی سے بھی دیگر عوامی مسائل سے آگاہی ہوئی ہے ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی بنائینگے
