پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ کو پنجاب کے ضلع اٹک سے بازیاب کرالیا گیا۔
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل کا کہنا تھا کہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی لیکن پولیس نے ناکہ بندی کرکے تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں گاڑی کو روکا اور گاڑی رکنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، اس دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام انتظار حسین پنجوتھہ بتایا اور اغوا کاروں نے ان کی ٹانگیں باندھی ہوئی تھیں۔انتظار حسین پنجوتھہ کو تھانے منتقل کرکے بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
