
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنگز گروپ کے عظیم الشان رہاشی پروجیکٹ کنگز ایکسیلینسی، کنگز ایکسیلنسی فیز2 کا شاندار افتتاح کردیاگیا تعمیراتی صنعت کی دنیا کا معروف برانڈ کنگز گروپ کا نام آج بلاشبہ پاکستان کی تعمیراتی صنعت میں ایک معتبر و ممتاز حیثیت حاصل کر چکا ہے کنگز گروپ کو ایسے ماہرین تعمیرات انجینرز اور ٹاون پلانرز کی خدمات حاصل ہیں جو متعلقہ شعبوں میں اعلی مہارت اور طویل تجربے کے حامل ہیں دور جدید کے رہائشی تقاضوں سے ہم آہنگ کنگز گروپ بے مثال ڈیزائنگ اور مناسب ترین قیمتوں کی بناء اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں قابل بھرپور معیار کی روایت کو مستحکم کرتے ہوئے کنگز گروپ کی پیشہ وارانہ مہارت کا سفر دن بہ دن کامیابی کی منزلیں طے کررہا ہے

کنگز ایکسلینسی فیز ٹو کنگز گروپ کا نیو پروجیکٹ ہر لحاظ سے ایک مثالی رہائشی منصوبہ بنانے کے لیے عہد حاضر کی ان تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی بین الااقومی معیار کے پروجیکٹ میں موجود ہوتی ہیں کنگز ایکسیلینسی رہائش کا اعلی ذوق رکھنے والوں کی لیے بلاشبہ ایک مثالی انتخاب ہے پانچ کمروں کے پرآسائش اپارٹمنٹس پرمشتمل کنگز ایکسینلینسی ڈبل باونڈری وال کے ساتھ تحفظ کے ساتھ مکمل طور رہائش کے لیے مخصوص منصوبہ ہے بالعموم کراچی میں متعارف کیے جانے والے بیشتر پروجیکٹ کے گراؤنڈ فلور دکانوں یا شورومز کے لیے مختص کیے جاتے ہیں جب کہ کنگز ایکسیلینسی مکمل طور رہائش کو پر سکون اور با وقار طرز زندگی اپنانے کا موقع فراہم کرتا ہے
کنگز ایکسیلینسی کے عظیم الشان پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں فیملز نے شرکت کی اور پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی کنگز گروپ کے بے مثال پروجیکٹ( Kings Excellency) کا ماڈل آنے والی شخصیات کی توجہ کا مرکز بھی بنارہا لوگوں کی کثیر تعداد نے اس موقع پر اپارٹمنٹس کی بکنگ بھی کروائی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ابراہیم یوسف، کنگز گروپ کے سی ای او ڈاکٹر طلحہٰ تھانوی، کنگز گروپ کے ڈائریکٹرمصطفی تھانوی، مدثر تھانوی، مینجنگ ڈائریکٹر اویس تھانوی، اشہد تھانوی، مزمل تھانوی، حمزہ تھانوی، فیصل تھانوی، سٹی پراپرٹی کے سی ای او فیصل وقار، حمید اسلم ، ڈاکٹر بلند اقبال ، میڈم رحیا خان، اور دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر کنگز گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر اویس تھانوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عظیم الشان رہاشی پروجیکٹ (Kings,Excency) کی اہمیت اور خصوصیت کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 5 کمروں پر مشتمل لگژری اپارٹمنٹس ڈیزائن کیے گئے ہیں سب سے اہم بات اس پروجیکٹ کی یہ ہے کہ بغیر ایڈوانس صرف ماہانہ اقساط پر اپارٹمنٹ کے مالک بن سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ الحمد اللّه تعمیراتی صنعت میں 1977سے کام کرتے ہوئے آج 46 برس ہو چکے ہیں

