گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو دیئے جانے والے سامان کا چیئرمین کو معائنہ کروایا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ سپرٹینڈنٹ ا نجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے اسٹریٹ لائٹس، سولر لائٹس اور دیگر سامان کا معائنہ کروایا

یہ سامان چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اقلیتی برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے مختلف علاقوں میں فراہم کیا جائے گا تاکہ تہوار کے موقع پر روشنی کے انتظامات بہتر طریقے سے انجام دیئے جا سکے

یہ تمام سامان گڈاپ ٹاؤن کے اقلیتی کونسل ممبر سنی عاشق مسیح کی نگرانی میں گڈاپ ٹاؤن کے اقلیتی برادری کو فراہم کیا جارہا ہے

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں تمام مذہیب سے وابستہ کچھ خاص ایام ایسے ہوتے ہیں جنہیں خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور ان تہواروں کو مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے آج کل ہندو مذہیب کے تہوار دیوالی کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندے بلا تفریق رنگ ونسل بلدیاتی سہولیات فراہم کررہے ہیں جو کہ ہمارے بلدیاتی فرائض میں شامل ہیں،

ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی رواداری،عقیدت واحترام پر یقین رکھتے ہیں اقلیتی برادری اور اُنکے تمام تہوار قابل قدر ہیں اس تہوارسے قبل تمام انتظامات صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے کام مکمل کر لیئے جائے گے اور اس کے علاوہ تمام اقلیتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بر وقت ہو جائے گی تاکہ اس تہوار پر اقلیتی ملازمین کو کوئی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈ،کونسل ممبرر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر دانش برفت، ڈائریکٹر ٹیکسز ہمایوں عمران خان،AEE(ایم اینڈ ای)وسیم آرائیں،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں